فاٹا اور پاٹا ایکٹ پر سپریم کورٹ کے لارجر بینچ کی تشکیل

اسلام آباد : فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 پر سپریم کورٹ کا لارجر بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

فاٹا ایکٹ 2019 اور پاٹا ایکٹ 2018 کے معاملہ پر سپریم کورٹ نے لارجر بینچ تشکیل دے دیا۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بینچ 13 نومبر کو سماعت کرے گا۔

جسٹس گلزار احمد، جسٹس مشیر عالم ، جسٹس عمر عطاءبندیال اور جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بینچ کا حصہ ہوں گے۔

کے پی ایکشنز آرڈیننس 2019 مسترد کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف حکومت نے درخواست دائر کی تھی۔

گزشتہ سماعت میں عدالت نے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے پر 13 نومبر تک حکم امتناع جاری کیا تھا اور معاملے پر سماعت کیلئے لارجر بینچ بنانے کا حکم دیا تھا۔