جی ٹی وی نیٹ ورک
صحت

فزیو تھراپی کئی بیماریوں کا اعلاج

کراچی(ویب ڈیسک): فزیو تھراپی ورزش کرنے اور جسم کو حرکت دینے کا ایک طریقہ ہے، جس سے ہم کئی بیماریوں سے بچ سکتے ہیں۔

امراض قلب

فزیو تھراپی نہ صرف امراض قلب کا شکار افراد کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ یہ امراض قلب سے تحفظ بھی دے سکتی ہے۔ فزیو تھراپی میں جسم کے مختلف حصوں کی حرکت سے دوران خون تیز ہوتا ہے اور دل درست طریقے سے اپنا کام کرسکتا ہے۔

ہڈیوں کا بھربھرا پن

آسٹیو پروسس یا ہڈیوں کا بھربھرا پن ایک عام بیماری ہے جس کا سب سے بڑا شکار خواتین ہیں۔ فزیو تھراپی کی مدد سے اس بیماری اور متوقع خطرات کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت پیدا کی جاسکتی ہے۔

سر درد

فزیو تھراپی سر درد کی کئی اقسام مثلاً میگرین، کلسٹر ہیڈ ایک اور سٹریس ہیڈ ایک وغیرہ میں کمی لانے میں مدد دے سکتی ہے۔

کمر درد

کمر درد ہر عمر کے افراد کو ہوسکتا ہے، خاص طور پر ایسے افراد جو اپنے دن کا بڑا حصہ دفاتر میں بیٹھ کر گزارتے ہیں۔ فزیو تھراپی میں مساج اور ورزش کی مدد سے اس درد میں نہ صرف کمی لانا بلکہ اس سے مکمل طور پر چھٹکارہ پانا بھی ممکن ہے۔

متعلقہ خبریں