فواد چوہدری کی بھارتی فوج میں پنجابیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل

اسلام آباد : وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں سے کشمیریوں پر مظالم کا حصہ نہ بننے کی اپیل ‌‌‌‌کرتے ہوئے کہا مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فوادچوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی فوج کے پنجابی سپاہیوں کے نام پیغام دیتے ہوئے بھارتی فوج میں پنجابیوں سے اپیل کی کہ ناانصافی اور ظلم کا حصہ بننے اور مقبوضہ کشمیرمیں ڈیوٹی سے انکار کردیں۔