فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا، ڈالر160روپے 40پیسے پر پہنچ گیا

کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 672پوائینٹس کی کمی، 100انڈیکس 32ہزار309پوائنٹس کی سطح پر بند۔ فی تولہ سونا 750 روپے مہنگا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر160روپے 40پیسے پر پہنچ گیا ۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز حصص بازار میں مندی کے بادل چھائے رہے۔ کاروبار کا آغاز منفی ہوا اور ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس میں 700سے زائد پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی تاہم مارکیٹ کے اختتام پر انڈیکس 672پوائنٹس کمی سے 32ہزار309پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک میں جاری سیاسی رسہ کشی کے باعث سرمایہ کار محتات رویہ اختیار کئے ہوئے ہیں۔

دوسری جانب سونے کی قیمت میں آڑان کا سلسلہ جاری ہے جسکی وجہ سے ملک بھر میں فی تولہ سونا 750روپے مہنگا ہوکر 83ہزار 400روپے کا ہوگیا جبکہ 10حرام سونا 643روپے اضافے سے 71ہزار 485روپے کا ہوگیا۔

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 23 پیسے اضافے سے 160روہے 5 پیسے کی سطح پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10پیسے اضافے سے 160روپے 40پیسے کی سطح پر پہنچ گیا۔