جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

قربان اور یوم جشن آزادی کی چھٹیوں کے دوران دہشتگردی کا خدشہ، تھریٹ الرٹ جاری

کراچی : محکمہ داخلہ سندھ نے سیکورٹی تھریٹ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ سندھ کے جیلوں میں عید قربان اور یوم جشن آزادی کی چھٹیوں کے دوران دہشتگردی کا خدشہ ہے۔

سندھ کے جیلوں میں عید قربان اور یوم جشن آزادی کی چھٹیوں کے دوران دہشتگردوں کی کارروائی کا خدشہ کے باعث سیکورٹی تھریٹ الرٹ جاری کردیا گیا ہے۔

محکمہ داخلہ سندھ نے جیل حکام کو تحریری حکم نامہ ارسال کردیا۔ حکم نامے کے مطابق 12 سے 15 آگست تک جیلوں کی سیکورٹی سخت کی جائے۔

سندھ کے جیلوں میں چھٹیوں کے ایام میں بڑی دیشتگردی کا خدشہ ہے، خصوصا سینٹر جیل سکھر، سینٹرل جیل حیدر آباد اور سینٹرل جیل کراچی کی سیکیورٹی غیر معمولی بنانے اور سیکورٹی بڑھانے کے احکامات ثادر کئے گئے ہیں۔

واضع رہے کی سندھ کی سینٹرل جیلوں میں دہشتگردوں کے کمانڈرز اور دہشتگردی کے واقعات میں ملوث انتہائی خطرناک مجرم قید ہیں۔

متعلقہ خبریں