جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

قومی ہاکی چیمپین شپ ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل

کراچی: قومی ہاکی چیمپین شپ ناک آؤٹ مرحلہ میں داخل ہوگئی، چاروں کوارٹر فائنل کل کھیلے جایئں گے۔

لیگ مرحلہ کے آخری دو میچز کے بعد کوارٹر فائنل کی لائن اپ مکمل ہوگئی، شیڈول کے مطابق چاروں کوارتر فائنل کل کھیلے جایئں گے۔

پہلا کواٹر فائنل آرمی اور واپڈا واٹس کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا کوارٹر فائنل نیوی اور نیشنل بنک کے درمیان ہوگا ،تیسرے کواٹر فائنل میں واپڈا اور پی آئی اے کی ٹیمیں مد مقابل ہوں گی، سوئی سدرن اور آرمی وائٹس کے درمیان چوتھا کواٹر فائنل ہوگا۔

لیگ کے آخری روز پورٹ قاسم اتھارٹی نے واپڈا وائٹس کو 1-4 گول سے اور آرمی وائٹ نے ماڑی پیٹرولیم کو صفر دو گول سے شکست دیدی۔

متعلقہ خبریں