جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

قوم کی نواز شریف کے لیے دعائیں کرنے پر شکرگزار ہوں، مریم اورنگزیب

لاہور: مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ قوم کی نواز شریف کے لیے دعائیں کرنے پر شکرگزار ہوں، اور اب ان کے پلیٹ لیٹس بہتر ہورہے ہیں۔

ترجمان(ن) لیگ مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کا نواز شریف کے لیے دعائیں کرنے پر شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ نواز شریف کا علاج جاری ہے، اور اب ان کے پلیٹ لیٹس بہتر ہورہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے پلیٹ لیٹس بہت نیچے چلے گئے تھے اور خود سے پلیٹ لیٹس نہیں بن رہے تھے۔ گزشتہ روز قبل نوازشریف کومعمولی نوعیت کاہارٹ اٹیک بھی ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں