لائن آف کنٹرول اور پاک افغان سرحد پر شہید پاک فوج کے جوان سپرد خاک

اسلام آباد: لائن آف کنٹرول اور پاک افغان سرحد پر شہید پاک فوج کے جوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔

لائن آف کنٹرول اور پاک افغان سرحد پر شہید پاک فوج کے جوانوں کو سپرد خاک کردیا گیا۔ شہید فوجی اہلکار معروف شاہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر بھارتی فورسز کی فائرنگ سےشہید ہوئے۔ شہید معروف شاہ کو ان کے آبائی علاقے دبلی لواغر میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید اہلکار رضوان اللہ کو پاک افغان سرحد پر افغان فورسز نے اسنائپرگن سے نشانہ بنایا۔ شہید رضوان کو سیرک بانڈہ میں سپرد خاک کردیا گیا۔

شہید اہلکاروں کو سیکورٹی فورسز کے چاق چوبند دستے نے سلامی دی۔ کرنل قمرالسلام اور کرنل یونس خان نے شہید اہلکاروں کے قبروں پر پھول چڑھائے۔