جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لاستھ مالنگا نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ توڑ دیا

مالنگا

پالے کیلی : سری لنکن فاسٹ باﺅلر لاستھ مالنگا نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کرکٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹوں کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا۔

مالنگا نے نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں 2 وکٹیں لیکر سابق پاکستانی آل راﺅنڈر شاہد آفریدی کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ کر یہ سنگ میل عبور کیا۔

مزید پڑھیں : کرس گیل نے آفریدی کے چھکوں کا ریکارڈ برابر کردیا

آفریدی نے 98 وکٹیں لے رکھی تھیں، جبکہ مالنگا کی وکٹوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور دنیا بھر میں اپنی جارحانہ بلے بازی کے لیے خود کو منوانے والے آل راؤنڈر شاہد آفریدی کے بین الاقوامی کریئر کا لارڈز کے میدان پر اختتام ہو گیا ہے۔

شاہد آفریدی نے سنہ 1996 میں اپنے بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا اور پھر دنیائے کرکٹ کے افق کا وہ ستارہ بن گئے جو اب ہمیشہ چمکتا رہے گا۔

ان کے آخری انٹرنیشنل میچ میں انھیں آئی سی سی ورلڈ الیون کی جانب سے ’گارڈ آف آنر‘ پیش کیا گیا تھا، اور سماجی رابطوں کی ویب سائٹس پر قومی اور غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں لوگوں نے ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا تھا۔

آل راؤنڈر شاہد آفریدی ایک ایسے بلے باز کے طور پر جانے جاتے ہیں جو چاہے ٹیسٹ میچ کھیل رہے ہوں، ون ڈے یا پھر ٹی ٹوئنٹی ان کا بیٹنگ کرنے کا انداز تبدیل نہیں ہوتا۔

یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں تو ان کے چاہنے والے ہیں ہی لیکن شاید ہی دنیا کا کوئی ایسا کونہ ہو جہاں شاہد آفریدی کے مداح نہ ہوں۔

اپنے جارحانہ انداز کے باعث ہی انھیں ’بوم بوم آفریدی‘ کا خطاب بھی ملا۔

گو کہ شاہد آفریدی کا ٹیسٹ کرئیر زیادہ طویل نہیں رہا لیکن پھر بھی انھوں نے اس فارمیٹ میں بھی کئی بار اپنی جارحانہ بلے بازی سے اپنے مداحوں کے دل جیتے ہیں۔

اس کے برعکس ایک روزہ میچوں میں شاہد آفریدی کا کریئر تقریباً 20 سال کے طویل عرصے پر محیط رہا اور اسی فارمیٹ میں شاہد آفریدی نے کئی بار ایسی کارکردگی کا مظاہرہ کیا جسے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

ایک روزہ میچوں اور شاہد آفریدی کا ذکر کیا جائے تو سب سے پہلی بات جو ذہن میں آتی ہے وہ ہے تیز ترین سنچری۔

شاہد آفریدی ان کھلاڑیوں میں سے نہیں جو اپنے کریئر میں آہستہ آہستہ بلندی کی جانب بڑھتے ہیں بلکہ انھوں نے تو اپنے کریئر کا آغاز ہی 37 گیندوں پر سنچری سکور کر کے کیا جو اس وقت بین الاقوامی کرکٹ کی تیز ترین سنچری اور ایک شاندار اننگز تھی۔

ٹی ٹوئنٹی میں بھی آفریدی کی کارکردگی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے، انہوں نے پاکستان کے لیئے کئی میچ جتوانے میں اہم کردار ادا کیا۔

متعلقہ خبریں