جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

لاہور میں مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی

لاہور میں مسلم لیگ ن کے ناراض کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی

لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکنان لاہور میں ٹکٹ کی تقسیم کے حوالے سے احتجاج کرتے ہوئے سڑکوں پر آ گئے ہیں اور ہاتھوں میں لوٹے اٹھا رکھے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے حلقہ این اے 128سے ن لیگ نے ٹکٹ امیدوار روحیل اصغر کو جاری کی جس پر دروغ والا کے مقامی کارکنان نے پارٹی سیکریٹریٹ کے باہر احتجاج شروع کر دیاہے اور مطالبہ کیاہے کہ ٹکٹ شیخ روحیل کی بجائے سہیل شوکت کو دیا جائے ۔ ناراض کارکنوں کی جانب سے نعرے بازی کی گئی جبکہ وہ اپنے ساتھ ’ لوٹے ‘ بھی اٹھا لائے ہیں جسے وہ زور زور سے زمین پر مارتے ہوئے اپنے مطالبات کی منظور کیلئے پارٹی پر زور ڈال رہے ہیں ۔

اس سے قبل پاکستان تحریک انصا ف کو بھی پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم پر بنی گالہ کے باہر لمبے احتجاج کا سامنا کرنا پڑا تھا اور کئی حلقوں میں امیدواروں کو بھی تبدیل کیا گیاہے ۔

 

متعلقہ خبریں