لاہور میں ہوائی فائرنگ سے خوف پھیلانے کی کوشش، فوٹیج منظر عام پر آگئی

لاہور: ڈی ائی جی آپریشنزلاہور کے دعوے ناکام ہوگئے، لاہور میں ہوائی فائرنگ کے واقعات کم نہ ہوسکے، تھانہ اقبال ٹاؤن کے نیلم بلاک میں ہوائی فائرنگ کی گئی۔  فائرنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

لاہور کے علاقے تھانہ اقبال ٹاؤن نیلم بلاک میں گزشتہ شام گلی میں ہوائی فائرنگ ہوئی سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق  3موٹر سائیکلوں پر6 آدمی فائرنگ کرتے ہوئے گزرے جس سے علاقہ میں شدید خوف پھیل گیا اور پولیس کے دعوے ناکام ہوگئے

لاہور فائرنگ کے دوران دو بچے بھی سامنے سے آتے دیکھے جاسکتے ہیں، اس ہوائی فائرنگ سے کوئی جان تو نہ ہوا مگر علاقہ میں خوف پھیل گیا۔