جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

لودھراں : سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنا مہنگا پڑگیا، ملزم گرفتار

اسلحہ کے ساتھ ویڈیو

لودھراں : پولیس نے سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

تھانہ سٹی لودھراں کے علاقے چک نمبر 100 ایم کے رہائشی اعظم نے چند روز قبل سوشل میڈیا پر اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کی تھی، جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی : سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد منشیات فروش کے خلاف مقدمہ درج

پولیس نے ملزم کے قبضے سے اسلحہ اور گولیوں کو برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سید کرار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ لہرانے پر مکمل پابندی ہے، خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی، ملزم کو حوالات جانا پڑے گا۔

متعلقہ خبریں