جی ٹی وی نیٹ ورک
دنیا

لیبیا کے مغربی کنارے سے 60 تارکین وطن کی لاشیں برآمد

طرابلس : لیبیا ریڈ کریسنٹ نے مغربی کنارے پر غیر قانونی تارکین وطن کی 60 لاشیں برآمد کی ہیں۔

لیبیا ریڈ کریسنٹ کے افسر کے مطابق خواتین اور بچوں سمیت 60 تارکین وطن کی لاشوں کو برآمد کیاگیا ہے۔الخمس کے ساحل پر ان تارکین وطن کو لے جا رہی کشتی جمعرات کو غرق ہوگئی تھی،کشتی 250 تارکین وطن کو لے جا رہی تھی۔

افسر مذکور کے مطابق شہر کے ساحل پر کئی لاشیں اب بھی پڑی ہوئی ہیں۔اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے حوالے سے شعبے کے ہائی کمیشن نے کہا تھا کہ کم از کم 100 غیر قانونی تارکین وطن لیبیا کے مغربی کنارے سے لاپتہ ہیں، جبکہ 140 کو بچا لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں