جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کا اس بار بھی ورلڈ کپ پر راج

لندن: ورلڈ کپ میں اس بار بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز کا راج رہا نہوں نے 129 وکٹیں لیں اور ریکارڈ قائم رکھا۔

ورلڈ کپ میگا ایونٹ میں اس بار بھی بھی لیفٹ آرم فاسٹ بولرز  نے ریکارڈ قائم رکھا ہے جس میں شاہین آفریدی، محمد عامر، مچل اسٹارک، ٹرینٹ بولٹ، مستفیض الرحمان اور شیلڈن کوٹریل چھائے رہے، اسٹارک نے سب سے زیادہ 27 اور مستفیض نے 20 وکٹیں لیں۔

مجموعی طور پر انگلینڈ میں کھیلے گئے اس میگا ایونٹ میں لیفٹ آرم بولرز نے مجموعی طور پر 20.03 کی اوسط سے 129 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

واضح رہے کہ 2015 کے ورلڈ کپ میں لیفٹ آرم فاسٹ بولرز نے 100 وکٹیں لی تھیں تاہم اس بار بہترین بولنگ فیگر میں پاکستانی نوجوان فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی 35 رنز کے عوض 6 وکٹوں کے ساتھ ٹاپ پر رہے۔

متعلقہ خبریں