لیہ: ‘عمر وچ کی رکھیا’ فلپائنی خاتون 43 سال چھوٹے نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی

لیہ : فیس بک کی دوستی رشتہ میں بدلنے کو تیار، فلپائنی خاتون اپنے سے 43 سال چھوٹے نوجوان سے شادی کرنے پاکستان پہنچ گئی۔

فلپائنی خاتون پاکستانی نوجوان کی محبت میں گرفتار ہو کر شادی کرنے لیہ کے قصبہ پیر جگی پنچ گئی۔

سرسٹھ سالا فلپائنی خاتون چوبیس سالا پاکستانی جوان سے شادی کرنے سات سمندر پار چلی آئی ہے۔ دونوں کی عمروں میں 43 سال کے فرق کے باوجود دونوں آج شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔