مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا آج 126 واں یوم ولادت منایا جا رہا ہے

کراچی: بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کے شانہ بشانہ قیام پاکستان کی جدو جہد میں حصہ لینے والی ان کی ہمشیرہ مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 126 ویں یوم پیدائش آج منائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ایوان کارکنان تحریک پاکستان لاہور میں خصوصی تقریب صبح ساڑھے 10بجے منعقد ہوگی جس میں سابق صدر مملکت رفیق تارڑ کارکنان تحریک پاکستان کے ہمراہ کیک کاٹیں گے۔

مقررین محترمہ فاطمہ جناح کی حیات و خدمات کو اجاگر کرتے ہوئے انھیں خراج عقیدت پیش کریں گے۔