ماڈل ٹاؤن علاقہ میں ٹرالر اور کار میں تصادم، 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

اسلام آباد: واہ کینٹ کے علاقہ ماڈل ٹاؤن میں تیز رفتار ٹرالر اور کار میں تصادم، تصادم کے دوران 3 افراد جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا۔

واہ کینٹ کے علاقہ تیز رفتار ٹرالر اور کار میں تصادم ماڈل ٹاون جی ٹی روڈ پر پیش آیا ، پولیس کے مطابق تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر لگنے سے کارمیں سوار تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے، جن کی شناخت عمار بلال اور وقار کے ناموں سے کی گئی ہے، جبکہ کار میں سوار ایک شخص ساجد شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔