جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

محمد عامر کا ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار

لندن: فاسٹ بالرمحمد عامرنے ورلڈکپ اسکواڈ کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا۔ محمد عامرنے ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

فاسٹ بالر محمد عامر ورلڈ کپ میں پاکستانی دستے کا حصہ بننے پر کھل اٹھے۔ کہتے ہیں ورلڈکپ میں پاکستانی اسکواڈ کا حصہ بننے پر فخر محسوس کررہے ہیں۔ عالمی کپ میں سو فیصد کاکردگی دکھانے کے لئے بے قرار ہیں۔ کہا کوشش کریں گے ایک بار پھر قوم کا سر فخرسے بلند کریں۔ محمد عامر کا کہنا تھا کہ جن لوگوں نے ان کے لئے دعا اور حوصلہ افزائی کی ان کے شکرگزار ہیں۔

متعلقہ خبریں