جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا

مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا

ممبئی:  بھارتی آرمی چیف نے کہا کہ ہم پاکستان کوسرپرائز دیں گے، انھیں بھی وہی تکلیف محسوس ہونی چاہیے، جو ہم نے برداشت کی۔

بھارتی آرمی چیف وپن راوت پاکستان کوبراہ راست دھمکیاں دینے پر اتر آئے

بھارتی آرمی چیف نے اپنے عہدے کا پاس نہ کرتے ہوئے  پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ  پاکستان سے بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

وپن راوت نے کہا ہے کہ مذاکرات اور دہشت گردی ساتھ نہیں‌ چل سکتے، بدلہ لینے کا وقت آگیا ہے۔

دوسری جانب بھارت کی امن دشمنی ٹوئٹرپرٹاپ ٹرینڈ بن گیا. “انڈین گورنمنٹ اگینسٹ پیس” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آگیا.

ٹویٹر پر دنیا بھرمیں موجود پاکستانیوں کی جانب سے بھارتی حکومتی پر شدید تنقید کی گئی.

 

متعلقہ خبریں