جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

مرد اکثر خواتین کے مقابلے میں زیادہ گپ شپ کرتے ہیں

مرد اکثر خواتین کے مقابلے میں زیادہ گپ شپ کرتے ہیں

نئی دہلی : سابق ماڈل،اداکارہ اور بھارتی رکن پارلیمنٹ سمرتی ایرانی اکثروبیشتر سوشل میڈیا پر اپنی دلچسپ پوسٹس کے ذریعے توجہ کا مرکز رہتی ہیں اور اب حال ہی میں ان کی جانب سے پوسٹ کی گئی

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کے شوہر کی ایک تصویر اور اس کے کیپشن کے خوب چرچے ہو رہے ہیں۔منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر میں شاہ رخ خان،سمرتی کے شوہر زوبین ایرانی سے بات کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں جبکہ کیپشن میں بھارتی وزیر ٹیکسٹائل سمرتی نے لکھا، ‘اور یہ لوگ کہتے ہیں کہ صرف خواتین ہی گپ شپ کرتی ہیں۔سمرتی کی جانب سے پوسٹ کی گئی تصویر اور اس کے کیپشن پر لوگوں نے بھی دلچسپ تبصرے کیے۔کسی نے سمرتی کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ‘مرد اکثر خواتین کے مقابلے میں زیادہ گپ شپ کرتے ہیں۔

تو کسی نے ازراہ مذاق کہا کہ ‘یہ لوگ دیگر خواتین کے بارے میں گپ شپ کر رہے ہیں اور آپ ان کے بارے میں گپ شپ کر رہی ہیں’۔جبکہ دیگر لوگوں نے ہمیشہ کی طرح سمرتی کی حسِ مزاح کو سراہا۔واضح رہے کہ سمرتی ایرانی کے شوہر زوبین ایرانی اور کنگ خان بچپن کے دوست ہیں اور یہ تصویر حال ہی میں آکاش امبانی اور شولکا مہتا کی منگنی کی تقریب کے دوران لی گئی تھی

متعلقہ خبریں