جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

چوہدری شوگر ملز کیس : مریم نواز کی عبوری ضمانت منظور

لاہور : چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو عبوری ضمانت مل گئی۔

نواز شریف کے بعد مریم نواز کو بھی ضمانت مل گئی۔ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عبوری ضمانت دے دی گئی ہے۔

جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 31 اکتوبر کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سناتے ہوئے مریم نواز کو ایک ایک کروڑ دو مچلکے جمع کرانے اور پاسپورٹ کو عدالت میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا گیا ہے۔

ضمانت کے ملتے ہی عدالت کے باہر لیگی کارکنوں نے جشن منانا شروع کردیا، متوالوں نے پارٹی قیادت حق میں نعرے بازی بھی کی۔

متعلقہ خبریں