جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

مستونگ دھماکہ:میں پہلی فرصت میں مستونگ جاؤں گا

مستونگ دھماکہ:میں پہلی فرصت میں مستونگ جاؤں گا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ سانحہ مستونگ پر دکھ ہے پہلی فرصت میں مستونگ جاؤں گا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع مستونگ میں بلوچستان عوامی پارٹی کی کارنر میٹنگ میں ہونے والے دھماکے پر شدید دکھ کا اظہار کیا ہے۔

عمران خان نے کہا ہے کہ وہ پہلی فرصت میں مستونگ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سراج رئیسانی سمیت بے گناہ شہریوں کا خون رائیگاں نہیں جانا چاہیئے۔ اس مائنڈ سیٹ کی شکست کو یقینی بنایا جائے

رواں سال انتخابات کے دوران انتخابی امیدواروں پر کیا جانے والا یہ تیسرا حملہ ہے

متعلقہ خبریں