جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

مسلم لیگ (ق) کے وفد کی عمران خان سے ملاقات، وفاق اور پنجاب میں حمایت کا اعلان

اسلام آباد: مسلم لیگ (ق) کے وفد نے بنی گالا میں عمران خان سے ملاقات کی جس میں انہوں نے تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے ساتھ دینے کی یقین دہانی کرادی۔

مسلم لیگ (ق) کے وفد میں چوہدری شجاعت، پرویز الٰہی سمیت دیگر ارکان شامل تھے جنہوں نے بنی گالا میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں جماعتوں کے درمیان حکومتی اتحاد کا فارمولا طے پاگیا۔

ق لیگ نے تحریک انصاف کو وفاق اور پنجاب میں حکومت بنانے کے لیے اپنے امیدواروں کی حمایت کا اعلان کردیا۔ ملاقات کے بعد (ق) لیگ کے رہنما میڈیا سے بات چیت کیے بغیر چلے گئے۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خالد مقبول صدیق سے رابطہ کیا اور حکومت سازی کے عمل میں مل بیٹھنے کی دعوت دی تھی

متعلقہ خبریں