جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ کا الیکشن کے نتائج قبول کرنے سے انکار

مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ کا الیکشن کے نتائج قبول کرنے سے انکار

لاہور :25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کا تاحال نتیجہ مکمل نہیں ہو پایا ہے تاہم سوشل میڈیا پر بھی ایک ” جنگ “ چلتی ہوئی نظر ائی جس میں دونوں پارٹیوں کے کارکن ایک اپنے دفاع میں آگے آتے رہے اور انتہائی مضحکہ خیز ٹویٹس کے ساتھ لوگوں کو ہنساتے بھی رہے ۔
ایسا ہی کچھ مسلم لیگ ن کی رہنما حنا بٹ کے ساتھ اس وقت ہوا جب انہوں نے الیکشن کے نتائج قبول کرنے سے انکار کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ” ن لیگ انتخابی نتائج کو مسترد کر تی ہے ۔“ بس پھر ہونا کیا تھا پی ٹی آئی کے کارکن میدان میں آگئے اور دلچسپ تبصرے شروع ہو گئے ۔ ایک سعد امجد نامی صارف نے جوابی ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” قومی نے پی ایم ایل این کو مسترد کر دیا ۔“

ایک انتہائی مزاحیہ ٹویٹ یہ بھی دیکھنے کو ملا جس میں ایک فریحہ نامی صارف نے نعیم الحق کی تصویر شیئر کی جبکہ ان کے ساتھ ایک شخص سفید شلوار قمیض میں بھی کھڑا تھا جس کی مشابہت بہت زیادہ بھارتی اداکار نصیر الدین شاہ کے ساتھ پڑتی تھی ، اس حوالے سے ٹویٹر صارف نے کہا کہ نصیر الدین شاہ بھی پی ٹی آئی کو سپورٹ کر رہے ہیں ۔

گزشتہ روز عمران خان نے قوم سے خطاب نما تقریر کی جس میں انہوں نے بھارت کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی میڈیا نے تو مجھے انڈین فلم کا ولن بنا کر پیش کر دیاہے ، عمران خان اس بات پر مسکرائے بھی تھے تاہم ان کا اب یہ جملہ بھی سوشل میڈیا پر وائر ل ہو تا جارہاہے اور اس پر طرح طرح کے تبصرے بھی کیے جارہے ہیں ۔

اس معاملے پر راجہ سین نامی صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ” یہ خبر جعلی ہے کیونکہ ہندی سینما میں ان کے پاس انتا خوبصورت دکھنے والا ولن کبھی آیا ہی نہیں ۔“

بھارتی سابق معروف اداکار رشی کپور نے عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر کو سنا اور سراہتے ہوئے ٹویٹر پر پیغا م جاری کیا اور کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات بہتر کرنے میں کامیاب ہو گے ۔اس پر ٹویٹر صارف ” غیر حتمی غیر سرکاری فریحہ “ نے کہا کہ ” پاک بھارت کے تعلقات کو بہتر کرنے کیلئے رنبیر سے شادی کی پیشکش اب بھی کھلی آفر موجود ہے ۔“

متعلقہ خبریں