مصطفیٰ کمال کی بارش کے بعد بجلی کے طویل بریک ڈاؤن کی مذمت

کراچی : مصطفیٰ کمال بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر کے الیکڑک سے ناراض ہوگئے، ان کا کہنا ہے کہ شہریوں کی آواز سننے والے کوئی نہیں، بچے، بزرگ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے.

پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ سید مصطفیٰ کمال نے کراچی اور حیدرآباد میں ہلکی بارش کے 24 گھنٹے بعد بھی بحال نہ ہونے والے بجلی کے طویل بریک ڈاؤن پر شدید مذمت کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اور واپڈا کا ترسیلی نظام ہلکی سی بارش برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ اوور بلنگ کرتے ہوئے کے الیکٹرک اور واپڈا کا ناکارہ نظام برق رفتاری سے دوڑ رہا ہوتا ہے، جو انتہائی شرمناک ہے۔ شدید گرمی میں کراچی اور حیدرآباد کے عوام کل رات سے بغیر بجلی میں زندگی گزارنے پہ مجبور کردیے گئے ہیں.

مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شہریوں کی آواز سننے والے کوئی نہیں، بچے، بزرگ اور مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے. پی ایس پی وفاقی وزیر توانائی اور وزیر اعلی سندھ سے مطالبہ کرتی ہے کہ کے الیکٹرک اور ہیسکو کی سرزنش کریں اور ہنگامی بنیادوں طور پر بجلی بحالی کا حکم دیں.