جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

معیاری فلمسازی نے فلم بینوں کو دوبارہ سینماگھروں تک پہنچا دیا ہے

معیاری فلمسازی نے فلم بینوں کو دوبارہ سینماگھروں تک پہنچا دیا ہے

اداکارہ و ماڈل مہوش حیات نے کہا ہے کہ نوجوان فلم میکر اور فنکار مل کر ایک ایسے ٹریک پر آگے بڑھ رہے ہیں جس کے ذریعے بہت جلد ہم انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پالیں گے۔

فنون لطیفہ میں فلم ایک ایسا شعبہ ہے جو لوگوں کے سب سے قریب ہے۔ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے، جو ان کے کام کو پسند کرتی تھی بلکہ ان کے متعارف کروائے گئے ملبوسات، ہیئر سٹائل، جیولری، جوتے اور دیگر کو آج بھی سراہتی ہے۔ یہ ایک فلم اسٹار کی سب سے بڑی خوبی اور کامیابی مانی جاتی ہے۔

مہوش حیات نے کہا کہ آج کا دور جدید ٹیکنالوجی ہے اور اب جس طرح سے فیشن کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلی آچکی ہے، اسی طرح فلمسازی کے کام اوراس شعبے سے وابستہ لوگوں کی سوچ بھی بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے میں نمایاں کام کر رہا ہے۔ ان کی بدولت جہاں نوجوان فلم میکر منفرد موضوعات پرفلمیں بنا رہے ہیں، وہیں کمرشل ازم کے فروغ او رکارپوریٹ سیکٹر کی پراڈکٹس کی تشہیربھی بڑی خوبی سے ہو رہی ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری جس بحران سے دوچارتھی، اس کی بہتری کی بات کرنا ایک دور میں بالکل جھوٹ لگتا تھا مگر اب صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔

متعلقہ خبریں