مقبوضہ کشمیر میں نویں روز بھی کرفیو، زندگی مفلوج

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی قابض فوج کی جانب سے نویں روز بھی کرفیو جاری ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی حکومت کی ریاستی دہشگردی نہ تھم سکی۔ مقبوضہ وادی میں آج نویں روز بھی کرفیو نافذ کرکے کشمیریوں کی نقل و حرکت پر مکمل پابندی عائد ہے۔

وادی میں لوگ نماز عید کی عدم ادائیگی کے بعد آج بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے قربانی کرنے سے محروم رہ گئے ہیں۔

بھارتی حکومت کی ریاستی دہشتگردی کے باعث مقبوضہ وادی لوگ خوف و ہراس کی زندگی گذار رہے ہیں۔ جبکہ مقبوضہ وادی میں مواصلاتی ذرائع کا بلیک آئوٹ بھی جاری ہے۔

فون انٹرنیٹ اور اخبارات کی سہولت نہ ہونے سے وادی کے لوگ دنیا سے کٹے ہوئے ہیں۔