جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

مقبوضہ کشمیر میں چودہویں روز بھی کرفیو برقرار، وادی میں غذائی بحران

سرینگر : وادی میں کرفیو جاری ہے۔ تمام گلیاں اور سڑکیں سنسان ہیں، علاقے میں غذائی بحران پیدا ہوگیا ہے۔ گھروں میں قید کشمیریوں کیلئے ایک ایک لمحہ گزارنا مشکل ہوتا جارہا ہے۔

مقبوضہ کشمیر انسانی تاریخ کی سب سے بڑی جیل میں تبدیل ہوگیا ہے۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو اور لاک ڈاؤن چودہویں روز بھی برقرار ہے۔

قابض بھارتی فوج کی جانب سے بیماروں اور بچوں کو علاج کے لئے اسپتال جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ جس کے باعث کئی افراد گھروں میں بیمار پڑے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں کرفیو کے باوجود سری نگر میں بھارت کے خلاف نکلنے والے جلوس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتجاجی جلوس میں خواتین بچوں سمیت مردوں کے شانہ بشانہ شریک ہوئیں۔ کشمیریوں نے آرٹیکل تین سو ستر ہٹانے کے خلاف اور آزادی کے حق میں نعرے لگائے۔

وادی کی کئی مساجد میں باجماعت نماز ادا کرنے پر پابندی ہے۔ سری نگر سمیت بڑے شہروں کی جامع مساجد میں تالے لگا دیئے گئے ہیں۔

متعلقہ خبریں