مقبوضہ کشمیر میں کرفیو کا پانچواں روز، زندگی مفلوج

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں جاری کرفیو کے باعث زندگی مفلوج ہوگئی۔

مقبوضہ کشمیر میں پانچویں روز بھی کرفیو اور لاک ڈائون سے زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی۔ مقبوضہ کشمیر میں ہزاروں بھارتی قابض افواج کا سڑکوں پر گشت جاری ہے۔

علاقوں میں دکانیں اور بازار بند ہیں۔ جگہ جگہ خاردار تار لگا کر ایک علاقے کو دوسرے علاقے سے علیحدہ کردیا گیا ہے اور وادی میں ہر طرف خاموشی ہی چھائی ہوئی ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی نظام کی مکمل بندش اور سیکیورٹی لاک ڈاؤن کے باعث چند اخبار کے ادارے اپنا سامان اٹھا کر خطے سے نکلنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔