مقبوضہ کشمیر : کرفیو کا چھٹا روز، وادی کی صورتحال کشیدہ، احتجاج جاری

سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں چھٹے روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں چھٹے روز بھی کرفیو کا نفاذ جاری ہے۔ جنت نظیر وادی میں مظلوم کشمیری گھروں میں محصور ہیں۔ کشمیری نوجوان کرفیو کے باوجود بھارتی قابض فوجیوں سے جھڑپوں کا سلسلہ بھی برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مقبوضہ کشمیر میں صورت حال بدستور کشیدہ ہے۔ آرٹیکل تین سو ستر اور پینتیس اے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت پر ڈاکے کے خلاف احتجاج کے ڈر سے وادی میں چھ روز سے کرفیو نافذ ہے۔ کشمیری ماؤں کا کہنا ہے کہ ہم نے ایسا کیا گناہ کیا ہے، جس کی یہ سزا دی جارہی ہے۔