جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک بھر میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

پیٹرول

اسلام آباد: پیٹرول 7 روپے اور ڈیزل ساڑھے 6 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے، حتمی منظوری آج وزیراعظم دیں گے، نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

ذرائع کے مطابق اوگرا کی جانب سے بھجوائی گئی سمری کے مطابق ‏موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر پیٹرول ڈیزل کی قیمت 6 روپے فی لیٹر بڑھنے کا امکان ہے، ‏فی لیٹر پیٹرول پر موجودہ عائد لیوی 17 روپے ستانوے پیسے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئندہ 15 روز کیلئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان

موجودہ پیٹرولیم لیوی کی بنیاد پر ڈیزل کی قیمت میں بھی 6 روپے تک اضافہ ہوگا، ‏فی لیٹر ڈیزل پر موجودہ عائد لیوی 18 روپے 36 پیسے ہے۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی 30 روپے کئے جانے کا امکان ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ وزیراعظم کی مشاورت سے آج کرے گی، نئی قیمتوں کا اطلاق یکم مارچ سے ہوگا۔

متعلقہ خبریں