جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملک بھر میں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طور پر منایا جا رہا ہے

یوم دفاع

اسلام آباد: پاکستان یوم دفاع کو مظلوم کشمیروں سے اظہار یکجہتی کے طور پر منارہا ہے، یوم دفاع اور شہدا کے موقع پر مرکزی تقریب ملٹری ہیڈ کوارٹر پر جبکہ مزار قائد اور مزار علامہ اقبال پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔

یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہوئی، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پرحاضری دی اور پھول چڑھائے۔

یہ بھی پڑھیں : یوم دفاع کا جذبہ ہمیں منزل مقصود تک لے جائے گا

جی ایچ کیو راولپنڈی میں یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی جس کا آغاز بگل بجا کر کیا گیا اور شہداء کو سلام پیش کیا گیا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

تقریب میں شہداء کے لواحقین کو خصوصی طور پر مدعو کیا گیا، آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جبکہ غیر ملکی سفراء، حکومتی ارکان اور اعلیٰ عسکری حکام بھی شریک تھے۔

تقریب کے آغاز پر قومی ترانہ پڑھا گیا جس میں تمام شرکا نے کھڑے ہوکر شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

یوم دفاع وشہدا کی مرکزی تقریب میں شہدا کے حوالے سے ایک ڈاکیومینٹری بھی پیش کی گئی، جس میں شہدا کے اہل خانہ مختصر انٹرویو شامل کیے گئے۔ اس موقع پر تقریب میں موجود شرکاء کی آنکھیں نم ہوگئیں۔

یومِ دفاع اور شہدا پر کراچی میں مزار قائد پر گارڈز تبدیلی کی پروقار تقریب ہوئی۔ پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے مزار قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھال لیے۔

مزار پر55 کیڈٹس پر مشتمل دستے نے سلامی پیش کی۔ دستے میں 5 خواتین کیڈٹس بھی شامل تھیں، ایئر وائس مارشل حامد رشید رندھاوا تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔

لاہور میں شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر پُروقار تقریب ہوئی، جس میں پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

مزاراقبال پر چیف آف آرمی اسٹاف کی جانب سے خصوصی گلدستہ رکھا گیا۔ گیریژن کمانڈر میجر جنرل محمد عامر نے مزار اقبال پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی، میجر جنرل محمد عامر نے مہمانوں کی کتاب میں اپنے تاثرات قلمبند کیے۔

نیول ہیڈ کوارٹراسلام آباد میں بھی یوم دفاع اور شہدا پر پروقار تقریب ہوئی۔ نیول چیف اور دیگر افسران نے شہدا کے مزاروں پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔

متعلقہ خبریں