جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

ملک میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں ووٹرز کی تعداد 10 کروڑ 75 لاکھ پہنچ گئی ہے جس میں پنجاب اور سندھ سے تعلق رکھنے ووٹرز کی تعداد کل اعداد و شمار کی 78 فیصد ہے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار ملک بھر کے کل ووٹرز میں 6 کروڑ 2 لاکھ یعنی 56 فیصد تعداد مرد ووٹرز جبکہ 4 کروڑ 74 لاکھ 80 ہزار یعنی 44 فیصد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

رپورٹ کے مطابق ملک کے 57.09 فیصد ووٹرز کا تعلق صوبہ پنجاب سے ہے جن کی تعداد 6 کروڑ 13 لاکھ 80 ہزار ہے، اس میں 3 کروڑ 40 لاکھ 30 ہزار یعنی 55 فیصد مرد جبکہ 2 کروڑ 73 لاکھ 50 ہزار یعنی 45 فیصد خواتین ووٹرز شامل ہیں۔

اس طرح ملک کے ووٹرز میں سندھ کا حصہ 2 کروڑ 29 لاکھ 20 ہزار افراد کے ساتھ 21.32 فیصد ہے جس میں مرد ووٹرز ایک کروڑ 27 لاکھ 20 ہزار یعنی 56 فیصد اور خواتین ووٹرز ایک کروڑ 2 لاکھ کی تعداد کے ساتھ 44 فیصد ہیں۔

دوسری جانب ایک کروڑ 53 لاکھ 50 ہزار کے ساتھ صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ 14.28 فیصد ہے جن میں مرد ووٹرز 80 لاکھ 71 ہزار یعنی 57 فیصد جبکہ 60 لاکھ 64 ہزار یعنی 43 فیصد ووٹرز خواتین ہیں۔

اس کے علاوہ بلوچستان کے ووٹرز 43 لاکھ 30 ہزار رجسٹرڈ ووٹرز کے ساتھ کل تعداد کا 4.06 فیصد ہیں، جن میں مرد ووٹرز 25 لاکھ 20 ہزار یعنی 58 فیصد جبکہ خواتین ووٹرز 18 لاکھ 40 ہزار یعنی 42 فیصد ہیں۔

قبائلی علاقوں، جنہیں فاٹا کہا جاتا تھا، میں 26 لاکھ 80 ہزار تعداد کے ساتھ ملک کے 2.50 فیصد ووٹرز رجسٹرڈ ہیں جس میں 16لاکھ 10 ہزار (58 فیصد) مرد ووٹرزجبکہ 10 لاکھ 70 ہزار (40 فیصد) ووٹرز خواتین ہیں۔

وفاقی درالحکومت میں 7 لاکھ 78 ہزار ووٹرز رجسٹرد ہیں جو کل تعداد کا 0.72 فیصد ہیں اس میں 4 لاکھ 13 ہزار( 53 فیصد) مرد جبکہ 3 لاکھ 65 ہزار (47 فیصد) ووٹرز مرد ہیں۔

خیال رہے کہ 2018 کے انتخابات میں کل رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 9 کروڑ 70 لاکھ تھی جس میں 5 کروڑ 45 لاکھ مرد اور 6 کروڑ 24 لاکھ خواتین ووٹرز شامل تھیں۔

متعلقہ خبریں