جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

ملیحہ لودھی کی جنرل اسمبلی کی صدر سے ملاقات میں مقبوضہ کشمیر پر بریفنگ

ملیحہ لودھی

نیو یارک : ملیحہ لودھی نے مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال سے متعلق جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپنوسا سے ملاقات کی۔

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے جنرل اسمبلی کی صدر ماریہ فرنینڈا اسپنوسا سے ملاقات کی اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ صورتحال پر بریفنگ دی۔

ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عملدر آمد کی اشد ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کو کشمیریوں سے کئے گئے وعدے نبھانا ہوں گے۔ اس وقت مقبوضہ کشمیر میں انسانیت شرمندہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : مقبوضہ کشمیر کی صورتحال، بھارتی معیشت ستر سال کی سست ترین سطح پر آگئی

تین ہفتوں سے کشمیریوں کو بھارت نے گھروں میں قید کررکھا ہے۔ ایسے وقت میں اقوام متحدہ کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی صدر نے انہیں مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیئے وزیراعظم عمران خان 23 ستمبر کو چار روزہ دورے پر نیویارک کے لئے نجی طیارے میں روانہ ہوں گے اور 27 ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے تاریخی خطاب کریں گے۔

وزیراعظم عمران خان اپنے خطاب میں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی بربریت اور مظالم کو اٹھائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان کی اقوام متحدہ کے اجلاس کے موقع پر ملائیشین ہم منصب سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے سائڈ لائن ملاقاتیں بھی ہوں گی۔

امریکہ میں مقیم پاکستانی سرمایہ کار اور تاجر بھی وزیراعظم سے ملاقات کریں گے۔ جس میں پاکستان میں سرمایہ کاری کے امور پر بات چیت ہوگی۔

وزیراعظم امریکہ کا دورہ مکمل کرنے کے بعد 27 ستمبر کی رات واپس روانہ ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیراعظم کی آمد سے قبل امریکہ پہنچیں گے۔

یاد رہے کہ پاکستان میں سفارتی ماہرین اس دوسرے کو کافی اہمیت دے رہے ہیں، جہاں وزیراعظم پاکستان عمران خان سائیڈ لائن ملاقوں میں مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ بھرپور نمونے سے اٹھائیں گے۔

متعلقہ خبریں