جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے : وزیر اعلیٰ پنجاب

لاہور : وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ کوئی ذی شعور ایسے غیر منطقی مطالبے کی حمایت نہیں کر سکتا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے بیان میں مولانا فضل الرحمن کی جانب سے وزیر اعظم سے استعفے کے مطالبے کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔

عثمان بزار نے کہا کہ منتخب وزیراعظم سے استعفے کا مطالبہ غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔ کوئی ذی شعور ایسے غیر منطقی مطالبے کی حمایت نہیں کر سکتا ہے۔ مارچ والے صرف مارچ کرتے ہی رہ جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مسترد شدہ عناصر اپنی ناکامیوں کا بدلہ ترقی روک کر عوام سے لینے کے درپے ہیں۔ تبدیلی سے خائف عناصر کا منفی ایجنڈا ناکام رہے گا۔ نان ایشوز پر سیاست کرنے والوں کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ملک و قوم کا وقت ضائع کرنے والوں کو اپنے دور میں لوٹے گئے قومی وسائل کا حساب دینا ہوگا۔ پاکستان میں پہلی بار شفاف ترین حکومت عوامی خدمت کے نئے ریکارڈ بنا رہی ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں ترقی اور خوشحالی کی منزل ضرور حاصل کریں گے۔

متعلقہ خبریں