موسم سرما کا موٹاپے سے کیا تعلق؟

موسم سرما

کیا آپ اپنے بڑھتے ہوئے جسمانی وزن سے پریشان ہیں؟ تو اس موسم سرما میں کچھ دیر بغیر گرم ملبوسات کے گھومنے کو عادت بنالیں۔

امریکا میں ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق ورزش یا سرد موسم میں گھومنے سے جسم میں بہترین چربی بڑھتی ہے جو کیلوریز کو جلانے کا کام کرتی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ موسم سرما کا سامنا کرنے سے معدے میں موجود بیکٹریا میں ڈرامائی تبدیلی آتی ہے اور اس سے چربی گھلنے لگتی ہے، گلوکوز میٹابولزم بہترین ہوتا ہے جبکہ جسمانی وزن میں کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی میں تین روز تک بارش کا امکان, ملک کے مختلف علاقوں میں سردی نے دستک دیدی

محققین کا کہنا ہے کہ اس دریافت سے موٹاپے کے شکار افراد کے وزن میں کمی لانے کے لیے نئے طریقہ کار کو تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

تحقیق کے مطابق ارگرد کا ماحول معدے میں موجود بیکٹریا پر اثرانداز ہوکر توانائی کے توازن کو کنٹرول کرنے کے نظام کو کنٹرول کرتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ تحقیق کے نتائج حوصلہ افزاء ہیں اور اس سے موٹاپے کی روک تھام کے لیے طریقہ کار تشکیل دینے میں مدد ملے گی۔

اس تحقیق کے دوران چوہے پر 6 سینٹی گریڈ درجہ حرارت پر دس دن تک تجربات کیے گئے جس سے معلوم ہوا کہ اس کے معدے کے بیکٹریا میں ایسی تبدیلی آئی ہے جو وزن میں اضافے کی روک تھام کا کام کررہی ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے سیل میں شائع ہوئی۔