جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

مٹیاری:ٹرالر اور باراتیوں کی بس کی ٹکر ،17 افراد جاں بحق

ہالہ : مٹیاری کے علاقے ہالا کے قریب بھٹ شاھ تھانے کی حدود میں نیشنل ہائی وے پر ہونے والے ہولناک حادثے پیش آیا، جہاں باراتیوں سے بھری بس ٹائر کے پنکچر ہونے کے باعث کھڑی تھی کہ ایک تیز رفتار ٹرالر نے بس کو ٹکر دے ماری۔

قومی شاہراہ پر حادثے میں 17 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے، واقعہ کی اطلاع پر ضلع انتظامیہ نے فوری طور پر پہنچ کر فوری اور زخمی افراد اور لواحقین کی فوری مدد کی جبکہ ہالا سمیت مٹیاری، بھٹ شاہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی، زخمیوں کو بھٹ شاہ اور ہالا کے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

ڈپٹی کمشنر اور ایس ایس پی مٹیاری نے اپنی موجودگی میں شدید زخمی افراد کو حیدرآباد روانہ کردیا جبکہ جاں بحق ہونے والوں کی میتں ورثا کے حوالے کردی گئیں ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ سکرنڈ سے حیدرآباد جانے والی باراتیوں سے بھری بس کا پنکچر ٹائر تبدیل کیا جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالر بس میں جا گھسا۔

مذکورہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کے سوگوار اور زئنور برادری کے رہنما نظیر احمد زئنور نے مذکورہ واقعہ کا ذمہ دار موٹروے پولیس کو قرار دیتے کہا کہ گاڑی کا ٹائر پنچر ہونے پر موٹر وے پولیس نے روڈ پر پریشان کھڑے ڈرائیور اور مسافروں کی کوئی مدد نہ کی۔

دوسری جانب تعلقی ہالا کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹرفتح محمد میمن نے مذکورہ حادثے میں ہالا اور بھٹ شاھ اسپتال میں سترہ افراد کے جاں بحق اور تیرہ افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کرتے کہا کہ چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں فوری طور پر حیدرآباد روانہ کردیا گیا ہے ۔

بھٹ شاھ پولیس کاکہنا ہے کہ مقدمہ درج کی مکمل کاروائی کی جاچکی ہے، جلد مقدمہ درج کیا جائے گا۔ حادثے کا شکار ہونے والے ٹرالر اور مزدا بس کو تاحال کھائی سے نہیں نکالا گیا۔

متعلقہ خبریں