جی ٹی وی نیٹ ورک
انٹرٹینمنٹ

مہوش حیات پر تنقید کرنے والے خراب ذہنیت افراد قرار

کراچی: وفاقی وزیربرائے انسانی حقوق شیریں مزاری کا کہنا ہےمجھے یہ جان کر شدید کوفت ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر تنقید کا نشانہ بنایا

اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیازسے نوازے جانے کے باوجود ابھی تک یہ معاملہ سوشل میڈیا پر زیر بحث ہے اور ان پر تنقید کرنے والے اب بھی اس بات پر شدید غصے میں ہیں کہ مہوش حیات کو پاکستان کی کون سی خدمات انجام دینے کے لیے تمغہ امتیاز سے نوازا گیا ہے۔

 انسانی حقوق کی وزیر شیریں مزاری نے مہوش حیات پر تنقید کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں بیمار اور خراب ذہنیت کے افراد قرار دے دیا۔

شیریں مزاری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا مجھے یہ جان کر شدید کوفت ہوئی کہ کچھ لوگوں نے مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر نہ صرف تنقید کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی کردارکشی بھی کی۔ مہوش حیات کو یہ اعزاز بطور اداکارہ ان کی شاندار کارکردگی کوتسلیم کرتے ہوئے دیا گیا ہے، لیکن کچھ مایوس افراد نے انہیں یہ اعزاز ملنے پر ان کے کردارپرحملہ کیا، کچھ بیمار اور خراب ذہنیت کے لوگ خواتین کو نشانہ بناتے ہیں۔

متعلقہ خبریں