جی ٹی وی نیٹ ورک
Uncategorized

میری اہلیہ عائشہ ٹاکیا کو ہراساں کیا جارہا ہے، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں

میری اہلیہ عائشہ ٹاکیا کو ہراساں کیا جارہا ہے، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں

بولی وڈ سابق اداکارہ عائشہ ٹاکیا کے شوہر ابو فرحان عٰظمی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ کو کئی دنوں سے دھمکی آمیز پیغامات موصول ہورہے ہیں۔

ابو فرحان عٰظمی نے ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ’میری اہلیہ عائشہ ٹاکیا، والدہ اور بہنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، انہیں دھمکیاں دی جارہی ہیں، اور کوئی ان کا پیچھا بھی کررہا ہے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’ممبئی پولیس میری فون کالز اور میسجز کا جواب نہیں دے رہے، ہمارے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیے گئے ہیں‘۔

فرحان عٰظمی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی سے درخواست کی کہ وہ اس مسئلے پر ان کی مدد کریں۔

عائشہ ٹاکیا کو دھمکی آمیز پیغامات موصول
عائشہ ٹاکیا کو دھمکی آمیز پیغامات موصول

تاہم بعدازاں انہوں نے ایک اور ٹویٹ کے ذریعے بتایا کہ ممبئی پولیس نے ان کی مدد کرتے ہوئے اس مسئلے کو حل کردیا۔

خیال رہے کہ عائشہ ٹاکیا آخری مرتبہ 2010 میں فلم ‘پاٹھ شالا’ میں نظر آئیں تھی، جس کے ایک سال بعد ان کی شادی ہندوستانی سیاست دان ابو اعظمی کے بیٹے فرحان اعظمی سے ہوگئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال عائشہ ٹاکیا کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ان پر پلاسٹک سرجری کروانے کا الزام لگا کر تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں