جی ٹی وی نیٹ ورک
سندھ

میرے جلسے سے لیاقت آباد میں ایم کیوایم دھڑےایک ہوجاتے، تو پہلے کر لیتا، پی ٹی آئی اورایم کیوایم ایک ہے

میرے جلسے سے لیاقت آباد میں ایم کیوایم دھڑےایک ہوجاتے، تو پہلے کر لیتا، پی ٹی آئی اورایم کیوایم ایک ہے

کراچی: پی ٹی آئی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ایک اورایم کیوایم ہے، پچھلے دنوں ہمیں اس کا ثبوت بھی مل گیا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مزار قائد پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ میں کارکنوں کا شکرگزار ہوں کہ دو تین دن کے مختصر عرصے میں جلسے کی تیاری کرلی، ہمیں کوئی بھی اپنے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا.

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی والے عمران خان کی صورت میں نیا بانی متحدہ تلاش کریں، پی ٹی آئی والوں نے گذشتہ دنوں اپنے کیمپ سے ہم پر پتھراؤ کیا، کیمپ جلایا، حکیم سعید گراؤنڈ میں ہماری تیاری چل رہی تھی، اچانک پی ٹی آئی نےحکیم سعید گراؤنڈ میں اپناکیمپ لگایا.

انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کےشرمناک عمل کے باوجود کراچی کے امن کو ترجیح دی، ہم نے پی ٹی آئی کو حکیم سعید گراؤنڈ میں جلسے کی دعوت دی، کراچی ہمارا ہے، ہم تو کہیں بھی جلسہ کرسکتے تھے.

ان کا کہنا تھا کہ میرے جلسے سے لیاقت آباد میں ایم کیوایم دھڑےایک ہوجاتے، تو پہلے کر لیتا، میں نےصرف ٹنکی گراؤنڈ پر جلسہ کیا، باقی ستیاناس انھوں نے خود کیا، مئی کومشرف کے حواریوں نے ہمارے نہتے کارکنان کو شہید کیا

متعلقہ خبریں