جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

میچ کا ایک مرحلہ جب ٹرافی ہاتھ سے نکلنے کا محسوس ہوا، ایون مورگن

لندن: کپتان ایون مورگن کا کہنا تھا کہ میچ میں ایک وقت ایسا آیا کہ ہمیں لگا کہ چیمپئنز کا ٹائٹل ہمارے ہاتھ سے نکل گیا ہے۔

انگلش ٹیم کے کپتان ایون مورگن نے کہا کہ بلاشبہ یہ ناقابل یقین میچ رہا اور مجھے ابھی تک ٹائٹل فتح کا یقین نہیں آرہا، میرے خیال میں ہمارے لیے یہ میچ اسی وقت ختم ہوگیا تھا جب کرس ووئکس میدان بدر ہوئے لیکن پلنکٹ چند اچھے اسٹروکس کھیل کر ہمیں دوبارہ میچ میں واپس لے آئے، اوور تھرو پر 6 رنز بھی اہم رہے۔

واضح رہے کہ چیمپئن کا فیصلہ کرنے کیلیے پہلی بار سپراوور استعمال ہوا لیکن اس میں بھی مقابلہ ٹائی ہونے پر زیادہ باؤنڈریز لگانے پر انگلینڈ فاتح قرار پایا۔

متعلقہ خبریں