جی ٹی وی نیٹ ورک
پنجاب

نئے پاکستان میں بجلی گیس ہرچیزمہنگی کر دی گئی

نئے پاکستان میں بجلی گیس ہرچیزمہنگی کر دی گئی

لاہور: مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ گنتی کی اجازت مل جاتی تو دوبارہ ضمنی الیکشن نہ ہوتا، قالین کے نیچے رزلٹ نہ چھپایا جاتا توحالات اورہوتے۔

سابق وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ مری ہوئی ریلوے کواللہ کے حکم سے ہم نے زندہ کیا۔

نئے پاکستان میں بجلی گیس ہرچیزمہنگی کر دی گئی، پی ٹی آئی سے حکومت نہیں سنبھالی جا رہی۔

ہمارے ارد گرد گھیرا تنگ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، یہ وقت کبھی ان پر بھی آسکتا ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ سی پیک ان سے نہیں چل رہا جو پالیسی لارہے ہیں وہ چین کوقبول نہ ہوگی، جومعاہدہ حکومتیں کرتی ہیں آئندہ حکومت نہیں بدلتی۔

پاکستان کو ریورس گیئرلگا دیا گیا ہے، چند ممالک کے ساتھ تعلقات بہتر رکھنا بے حد ضروری ہیں، افغانستان کےحالات بہترہونے پرپاکستان میں بہتری آئے گی۔

متعلقہ خبریں