جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نجم سیٹھی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے پر سماعت

اسلام آباد: وزیراعظم کے نجم سیٹھی کے خلاف دائر ہرجانے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں اینکر پرسن نجم سیٹھی کے خلاف وزیراعظم عمران خان کے ہرجانے کے دعوے پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج محمد علی وڑائچ نے سماعت کی۔

عدالت کے معزز جج محمد علی وڑائچ نے ریمارکس دیئے کہ ایسے کیسز تو عموماً گرمیوں کی چھٹیوں میں سماعت کیلئے مقرر نہیں ہوتے ہیں۔ نجم سیٹھی کے وکیل نے بتایا کہ نجم سیٹھی بیرون ملک ہیں، آئندہ سماعت پر پیش ہو جائیں گے۔ نجم سیٹھی کی جگہ ان کی اہلیہ سیدہ میمنتھ محسن کی حاضری لگائی گئی۔

معاون وکیل نے کہا کہ حکم امتناع پر ڈاکٹر بابر اعوان آئندہ سماعت پر خود پیش ہو کر دلائل دیں گے۔ نجم سیٹھی کے وطن واپسی کے بعد کی تاریخ دی جائے۔

عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔

متعلقہ خبریں