جی ٹی وی نیٹ ورک
پاکستان

نواز شریف کی بیماری کا پتہ لگ گیا،سابق وزیراعظم آئی ٹی پی نامی بیماری کا شکار

لاہور: میڈکل بورڈ کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو آئی ٹی پی نامی بیماری لاحق ہیں۔ جلد ہی نواز شریف کو اینٹی آئی ٹی پی انجیکشن اور اسٹیروئڈز لگائے جائیں گے۔

ڈاکٹرز کے مطابق میڈیکل بورڈ نے تین روزہ معائنے کے بعد نواز شریف کی بیماری تشخیص کرلی،نواز شریف آئی ٹی پی نامی بیماری کا شکار ہوگئے ہیں، جس میں خون کے بے ترتیب روانگی سے پلیٹی لیٹس مسلسل ٹوٹتے رہتے ہیں،نوازشریف کی صحت گزشتہ چار روز سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے،تاہم آج بھی قائد مسلم لیگ ن کے بلڈ پلیٹ لیٹس ایک بار پھر چھ ہزار تک گرگئے۔

میڈیکل بورڈ کے سربراہ ڈاکٹر محمود ایاز کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم کیلئے نئی ادویات تجویز کردیں۔ امید ہے نئی دواؤں سے پلیٹ لیٹس کا توازن بہتر ہوجائے گا،انہوں نے بتایا کہ دس ڈاکٹرز پر مشمتل میڈیکل بورڈ نے سابق وزیراعظم کی قوت مدافعت بڑھانے کیلئے انہیں اینٹی آئی ٹی پی انجیکشن اور اسٹیروئڈز لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں