جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مر جانے کو ترجیح دیتا : فواد چوہدری

اسلام آباد : فواد چودھری نے کہا ہے کہ کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے حامی نہیں۔ نواز شریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی۔ نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تو مر جانے کو ترجیح دیتا۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے انکشاف کیا ہے کہ کابینہ کے تمام ارکان نواز شریف کو بیرون ملک بھیجنے کے حامی نہیں۔ متعدد وفاقی وزراء نے سابق وزیر اعظم کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کی۔

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ تاحال کابینہ کو نواز شریف کا نام نکالنے کے لیے سمری موصول نہیں ہوئی، ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے کابینہ کی منظوری درکار ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ان کی ذاتی رائے میں نواز شریف کا باہر جانا زیادتی ہوگی۔ ن لیگ اپنے دور حکومت میں ایسا اسپتال نہیں بنا سکی، جہاں نوازشریف کا علاج ہوسکے، اس پر مسلم لیگ ن کو پہلے قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

فواد چودھری نے مزید کہا نواز شریف کو باہر بھیجا جائے، کیونکہ ملک میں ایسا کوئی اسپتال نہیں ہے۔ نواز شریف کی جگہ میں ہوتا تومر جانے کو ترجیح دیتا۔

انہوں نے کہا کہ وہ یہ نہیں کہتے کہ یہاں ان کے علاج کا اسپتال نہیں ہے، بہر حال یہ بدقسمتی ہے، پارٹی فیصلہ کرے گی۔

متعلقہ خبریں