جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

نواز شریف کی صحت پر سیاست اور بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے : مریم اورنگزیب

لاہور : مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کو نواز شریف کی صحت پر سیاست اور بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔ کرائے کے ترجمان کے پاس کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں اور اب نواز شریف کی صحت پر سیاست شروع کر دی ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے نوازشریف کی صحت پر حکومتی بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے خلاف جھوٹے ترجمانوں کا بیان ان کی بدنیتی، بے حسی اور مجرمانہ ذہنیت کی عکاسی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کو نواز شریف کی صحت پر سیاست اور بیان بازی کرتے ہوئے شرم آنی چاہئیے۔ حکومتی ترجمان کے پاس حکومت کی نالائقی اور نااہلی پہ جھوٹ بولنے کے سوا کوئی بیانیہ نہیں ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا کہ تہذیب سے عاری سیلیکٹڈ اور نالائق وزیرِ اعظم اپنے کرائے کے ترجمانوں کی زبان بندی کریں ورنہ نتائج کے ذمہ دار وہ خود ہوں گے۔ نواز شریف کی صحت پہ شرمناک بیانات سے کارکنان میں غم وغصہ اور شدید ردعمل پیدا ہورہا ہے، ذمہ دار حکومت ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ نالائق، سیاسی یتیم، کرائے کے ترجمانوں نے نوازشریف کی صحت پر گھٹیا بیان بازی بند نہ کی تو سیاسی کارکنان راست اقدام اٹھائیں گے۔ نواز شریف کی صحت پر بیان بازی چھوٹی ذہن کی عکاسی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کرائے کے ترجمان کے پاس کارکردگی بتانے کے لئے کچھ نہیں اور اب نواز شریف کی صحت پر سیاست شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں