جی ٹی وی نیٹ ورک
کھیل

ورلڈکپ 2019 اپنے اختتام پر، سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم کا فیصلہ آج ہوگا

لندن: ورلڈکپ کرکٹ دوہزارانیس کا لیگ مرحلہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ بیالیس میچوں کے بعد تین ٹیموں نے ناک آوٹ مرحلے میں جگہ بنالی ہے، چوتھی ٹیم کی قسمت کا فیصلہ آج ہوجائے گا۔

لیگ مرحلے کےآخرتین میچز چھ جولائی تک مکمل ہوجائیں گے، دو روز آرام کے بعد پہلا سیمی فائنل نو جولائی کو لیگ کی نمبر ون اورنمبر چار ٹیم کے درمیان مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا سیمی فائنل ایک دن وقفےکے بعد گیارہ جولائی کو دوسری اور تیسری پوزیشن کی ٹیموں کے مابین برمنگھم میں شیڈول ہے۔

دو روز آرام کے بعد فائنل میچ چودہ جولائی کو لارڈز میں ڈے نائٹ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا۔ پاکستانی وقت کےمطابق یہ میچ شام پانچ بجکرتیس منٹ پرشروع ہوگا۔

شریک دس ٹیموں میں سے چار نے اپنے کوٹے کے نو، نو میچز مکمل کئے ہیں، باقی چھ ٹیموں کے میچز پانچ اور چھ جولائی تک مکمل ہوجائیں گے۔

بیالیس میچز کے بعد تین ٹیموں آسٹریلیا، انگلینڈ اور بھارت نے سیمی فائنل میں اپنی نشت کنفرم کی ہے، آج پاکستان اور بنگلہ دیش کے میچ کے بعد چوتھی سیمی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ ہوجائے گا۔

متعلقہ خبریں