جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد

وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد

شمالی وزیرستان: وزیراعظم عمران خان، سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کے ہمراہ میران شاہ پہنچے جہاں انہیں سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف نے شمالی وزیرستان کا دورہ کیا، انہیں استحکام کے لیے جاری آپریشنز،  سماجی و معاشی منصوبوں اور ٹی ڈی پیز کی بحالی پر بریفنگ دی گئی

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ وزیراعظم غلام خان ٹرمینل کا دورہ اور پاک افغان سرحد پر باڑ کا معائنہ بھی کریں گے، بعدازاں وزیراعظم میران شاہ میں جرگے سے خطاب بھی کریں گے۔

وزیراعظم اور آرمی چیف کی میران شاہ آمد، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ

متعلقہ خبریں