جی ٹی وی نیٹ ورک
بریکنگ نیوز

وزیراعظم کا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی میڈیا پر اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ میں مقبوضہ جموں و کشمیر کی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیلئے اقوام متحدہ سلامتی کونسل کے اجلاس کا خیر مقدم کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ 50 برس میں ایسا پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ دنیا کے سب سے بڑے سفارتی فورم نے یہ مسئلہ اٹھایا ہے۔ اہل کشمیر کا حق خود ارادیت سلامتی کونسل کی 11 قرادادوں میں دہرایا گیا ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ سلامتی کونسل کا حالیہ اجلاس ان تمام قرادادوں کی توثیق تھا۔ چنانچہ کشمیریوں کو درپیش تکالیف کا ازالہ کرنا اور تنازعہ کا حل یقینی بنانا اس بین الاقوامی تنظیم کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں