جی ٹی وی نیٹ ورک
اسلام آباد

وزیراعظم ہاؤس کی لگژری گاڑیوں کے بعد بھینسیں بھی نیلام کردی گئی

اسلام آباد : وزیراعظم ہاؤس کی بھینسیں 23لاکھ 2 ہزار روپے میں فروخت ہوئیں۔

وزیراعظم سادگی مہم کے تحت 8بھینسوں کی نیلامی کی گئی، پہلی بھینس 3لاکھ 85 ہزار ،دوسری 3لاکھ ، تیسری 3لاکھ 30ہزار اور چوتھی 3لاکھ 5ہزار میں نیلام ہوئی،بھینسوں کے ساتھ چار کٹیاں ایک کٹا بھی نیلام ہوئیں۔

وزیراعظم ہاوس میں بھینس کا بچہ 3لاکھ 15ہزار میں فروخت ہوا۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے مشیر نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا تھا کہ وزیراعظم ہاؤس میں موجود 8 بھینسیں سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی غذائی ضروریات پوری کرنے کے لیے رکھی تھیں، جن کیلئےملازم بھی تھے، انھیں نیلام کیا جائے گا۔

وزیراعظم ہاؤس کی نیلامی کے لیے پیش کی گئی ایک سو دو گاڑیوں میں چوہتر فروخت ہوئیں

متعلقہ خبریں